Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

Daily Rehbar دسمبر 3, 2020
2112326-climatechange-1606932002-476-640x480

نیویارک: پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا اور کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے ریکارڈ ٹوٹے۔ آسٹریلیا اور کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑکتی رہی اور آرکٹک کی مستقل برف کم ترین سطح پرآگئی، جبکہ سیلاب، طوفان اور گرمی می حدت کے نئے ریکارڈ بھی سال 2020 کی قدرتی تباہ کاریوں میں شامل ہیں۔

یہ تمام احوال عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیوایم او) نے سال کے اختتام پر اپنی ایک رپورٹ میں پیش کیا ہے۔ اس ضمن میں دنیا کے سینکڑوں ماہرینِ موسمیات اور دیگر اداروں نے اپنے مشاہدات اور تحقیقات پیش کی ہیں۔ 2016 اور 2019 کے بعد سال 2020 انسانی معلومہ تاریخ کا گرم ترین سال بھی قراردیا گیا ہے۔ یعنی اب قبل از صنعتی انقلاب کے مقابلے میں عالمی اوسط درجہ حرارت 1.2 درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کے سربراہ پیٹیری تلاس نے کہا ہے کہ اس سال لا نینا کے باوجود عالمی درجہ حرارت کم نہیں ہوا اور ہم نے گرمی کے غیرمعمولی واقعات نوٹ کئے۔ یہاں تک کہ ناروے کے علاقے سوالبرڈ میں بھی گلیشیئر گھلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2011 سے 2020 کا پورا عشرہ تاریخی لحاظ سے گرم ترین بھی تھا ، جو اس رپورٹ کا خلاصہ بھی ہے۔ اگرچہ لاک ڈاؤن سے گاڑیاں اور کارخانے بند تھے لیکن فضا میں گرین ہاؤس گیس کی مقدارکا ایک نیا ریکارڈ بھی دیکھا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ 2024 تک قبل از صنعتی دور کا اوسط درجہ حرارت 1.5 درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچے گا۔

محتاط اندازے کے مطابق اس سال موسمیاتی شدت اور کلائمٹ چینج سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور دسیوں لاکھوں افراد کو عارضی یا مستقل طور پر اپنا گھرچھوڑنا پڑا۔ آسٹریلیا کی آگ نے 33 افراد اور ایک ارب جانوروں کو جلاکر راکھ کردیا جبکہ دور رہنے والے سینکڑوں افراد دھویں اور گھٹن سے جانبر نہ ہوسکے۔

اکتوبر میں کیلیفورنیا کی آگ سے 43 افراد جاں بحق ہوئے اور جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی جھیل پینٹانل میں کئی ماہ تک آگ بھڑکتی رہی۔ پھر یوں ہوا کہ عالمی سمندروں میں بڑے بڑے سائیکلون اور طوفان دیکھے گئے اور امریکہ میں لارا نامی ہری کین سے 27 افراد لقمہ اجل بنے۔ نومبر میں دس دن کے وقفے سے دو سمندری طوفان نمودار ہوئے اور درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

پاکستان میں ماہِ اگست نمی سے بھرپور ترین مہینہ گزرا ہے۔ 28 اگست کو کراچی میں 231 ملی میٹر بارش ہوئی جو ایک دن میں برسنے والی ریکارڈ بارش بھی ہے۔ اسی کے ساتھ سندھ اور بلوچستان می ٹڈی دل نے فصلوں کوغیرمعمولی نقصان پہنچایا۔

تاہم اس رپورٹ کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے ماہ و سال مزید خطرناک ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: زخم بھرنے کے عمل پر نظر رکھنے والی ’سینسرپٹی‘
Next: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے متعلق حکومتی قوانین پر سوالات اٹھادیے

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.