Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

زکام کی ’ہر فن مولا‘ ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش کامیاب

Daily Rehbar دسمبر 10, 2020 1 minute read
2115037-universalfluvaccinex-1607518249-913-640x480

نیو یارک: سائنسدانوں نے موسمی زکام سے بچانے کےلیے ’’یونیورسل فلو ویکسین‘‘ کی پہلے مرحلے کی طبّی آزمائشوں (فیز ون کلینیکل ٹرائلز) میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد وہ اسے دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشیں شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زکام کے وائرس یعنی ’’فلو وائرس‘‘ کی سطح پر ایک خاص قسم کا پروٹین ’’ہیماگلوٹٹینن‘‘ (ایچ اے) پایا جاتا ہے۔ کوئی بھی فلو ویکسین ہمارے قدرتی دفاعی نظام کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اسی پروٹین کی بنیاد پر فلو وائرس کو شناخت کرتا ہے اور اس کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

البتہ ’’ایچ اے‘‘ پروٹین کا بالائی حصہ، جسے موجودہ ویکسینز ’’شناختی مقام‘‘ کے طور پر استعمال کرتی ہیں، بہت جلدی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال موسمی زکام کا پھیلاؤ روکنے کےلیے نئی ویکسین تیار کرنا پڑتی ہے کیونکہ پچھلے سال والی ویکسین ناکارہ ہوچکی ہوتی ہے۔
کچھ سال پہلے ماہرین نے دریافت کیا تھا کہ اسی ’’ایچ اے‘‘ پروٹین کا ایک اور حصہ ’’ایچ اے اسٹیک‘‘ (HA Stack) ایسا بھی ہے جو تقریباً تمام اقسام کے فلو وائرسوں میں ایک جیسا ہوتا ہے، جو بہت کم تبدیل ہوتا ہے اور جسے فلو وائرس کی کوئی بھی قسم (strain) شناخت کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سائنسدان چاہتے ہیں کہ زکام کی ایسی ویکسین تیار کرلی جائے جو نہ صرف زکام کی بیشتر اقسام سے تحفظ فراہم کرے بلکہ برسوں تک مفید و کارآمد بھی رہے۔ اگرچہ اب تک ایسی کوئی ویکسین تیار نہیں ہوسکی لیکن ماہرین نے اپنی اس امید کو ’’یونیورسل فلو ویکسین‘‘ (زکام کی ہر فن مولا ویکسین) کا نام دے رکھا ہے۔

اگرچہ اس وقت کئی یونیورسل فلو ویکسینز اپنی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ ان میں سے بھی کم از کم تین ویکسینز فیز ون کلینیکل ٹرائل جیسے اہم مرحلے پر پہنچ چکی ہیں۔ تاہم مذکورہ ویکسین، جسے ماؤنٹ سینائی ہاسپٹل کی سربراہی میں مختلف امریکی تحقیقی اداروں نے تعاون و اشتراک سے تیار کیا ہے، اس مرحلے پر کامیاب ہونے والی سب سے پہلی یونیورسل فلو ویکسین ہے۔

اس ویکسین کے فیز ون کلینیکل ٹرائلز میں 66 رضاکار شریک کیے گئے جنہیں 5 گروپوں میں تقسیم کرکے اس ویکسین کی اثر پذیری اور کارکردگی جانچی گئی۔

ریسرچ جرنل ’’نیچر میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں ان طبّی آزمائشوں کی شائع کردہ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ ویکسین لگوانے والے تقریباً تمام رضاکاروں میں 18 ماہ بعد بھی فلو وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز موجود تھیں جو ان کے قدرتی دفاعی نظام میں فلو کے خلاف سرگرمی کا پتا دے رہی تھیں۔

اگر یہ ویکسین انسانی طبّی آزمائشوں کے دوسرے اور پھر تیسرے مرحلے میں بھی اتنی ہی مؤثر ثابت ہوئی تو امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ پانچ سے چھ سال میں ہمارے پاس ایک ایسی فلو ویکسین موجود ہوگی جو ممکنہ طور پر کئی سال تک مؤثر رہے گی اور ہر سال زکام کے موسم میں کوئی نئی ویکسین بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری
Next: تجربہ گاہ میں گوشت ’اگانے‘ کا عالمی مقابلہ: ڈھائی ارب روپے انعام!

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.