Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

تجربہ گاہ میں گوشت ’اگانے‘ کا عالمی مقابلہ: ڈھائی ارب روپے انعام!

Daily Rehbar دسمبر 10, 2020
2114996-artificialmeatx-1607513634-205-640x480

کیلیفورنیا: مشہورِ زمانہ ’’ایکس پرائز فاؤنڈیشن‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ جو فرد یا ادارہ بھی تجربہ گاہ میں ’’مصنوعی گوشت‘‘ کو تجارتی پیمانے پر اور کم خرچ انداز میں ’’اگائے‘‘ گا، اسے 15 ملین ڈالر (تقریباً ڈھائی ارب پاکستانی روپے) کا انعام دیا جائے گا۔

اس مقابلے میں شرکت کےلیے ایکس پرائز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 28 اپریل 2021 تک جاری رہے گی جبکہ مقابلے میں فاتح ٹیم کا اعلان 2024 میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کی موجودہ انسانی آبادی 7 ارب 70 کروڑ ہے جو 2050 تک 10 ارب سے زیادہ ہونے کا امکان ہے؛ یعنی عالمی غذائی ضروریات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہوگا۔
پروٹین ہر انسان کی بنیادی غذائی ضرورت ہے جبکہ گوشت کو پروٹین کا اہم ماخذ ہونے کی وجہ سے انسانی غذا میں خصوصی مقام حاصل ہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ گوشت کے حصول کےلیے مرغیوں، مچھلیوں اور مویشیوں (گائے، بھیڑ، بکری وغیرہ) کی تعداد میں اضافہ اپنے آپ میں کئی طرح کے معاشی، انتظامی اور ماحولیاتی مسائل لیے ہوئے ہے۔

دوسری جانب تجربہ گاہ میں مصنوعی گوشت کی تیاری اگرچہ کوئی نئی بات نہیں رہی اور مختلف ادارے یہ کام کر بھی رہے ہیں لیکن قدرتی گوشت کے مقابلے میں یہ مصنوعی گوشت بہت زیادہ مہنگا ہے۔

علاوہ ازیں، مصنوعی یا ’’متبادل گوشت‘‘ تیار کرنے کے جتنے طریقے بھی اس وقت موجود ہیں، وہ بہت محدود ہیں یعنی ان کے ذریعے مصنوعی گوشت کی بڑے پیمانے پر پیداوار ممکن نہیں۔

ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جسے ’’فیڈ دی نیکسٹ بلین‘‘ (مزید ایک ارب افراد کےلیے کھانے کا بندوبست کرو) کا نام دیا گیا ہے۔

اس مقابلے کےلیے ایکس پرائز فاؤنڈیشن کو ابوظہبی کی ’’ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل‘‘ (اے ٹی آر سی) کی مالی سرپرستی حاصل ہے جبکہ تعاون کرنے والے دیگر اداروں میں ٹونی روبن فاؤنڈیشن اور ’’دی گڈ فوڈ انسٹی ٹیوٹ‘‘ شامل ہیں۔

جیتنے والی ٹیم کےلیے ضروری ہوگا کہ وہ مصنوعی گوشت بنانے کا کوئی ایسا طریقہ پیش کرے جو ماحول دوست ہو، کم قیمت ہو، کم وقت کا متقاضی ہو اور اسے صنعتی پیداوار کے مرحلے تک بھی بہ آسانی پہنچایا جاسکے۔

اگر آپ بھی انفرادی حیثیت میں یا ادارے کی جانب سے اس مقابلے میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کرکے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: زکام کی ’ہر فن مولا‘ ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش کامیاب
Next: مریم اور بلاول نے حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.