Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

سماجی مدد سے نفسیاتی اور دماغی امراض میں کمی ہوسکتی ہے

Daily Rehbar دسمبر 14, 2020
2116973-support-1607890095-299-640x480

کوبیک: اگر اہلِ خانہ، دوست اور سماج مل کر بالغان کی مدد اور حوصلہ افزائی کریں تو اس سے دماغی ونفسیاتی امراض کی شرح کم ہوسکتی ہے۔

یہ تحقیق امریکی جرنل آف امریکن آف میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہے۔ اس پرتحقیق کرنے والوں میں میری کلاؤڈے جیفری سرِ فہرست ہیں جو مِک گِل یونیورسٹی میں نفسیاتی کاؤنسلنگ اور اس سے وابستہ تعلیم کے ماہر ہیں۔ ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ دوست اور اہلِ خانہ کا ساتھ رہے تو اول انسان نفسیاتی عوارض سے دور رہتا ہے جن میں ڈپریشن، گھبراہٹ، خودکشی کے خیالات اور خودکشی کی کوشش کرنا سرفہرست ہے۔ پھر دوست اور اہلِ خانہ ہی ان کیفیات کو دور کرنے میں غیرمعمولی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر مکمل صحت مند بالغ افراد کو ماضی میں بہت حوصلہ اور مدد ملتی رہی ہے تو اس کے اثرات بہت برس تک برقرار رہتے ہیں۔ دوسری جانب خاندان، دوست اور سماج کی تائید و مدد 18 سے 20 سال کے لڑکے اور لڑکیوں کی بہت مدد کرسکتے ہیں۔ عمر کے اس حصے میں نوجوان حساس ہوجاتے ہیں اور ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں۔ یہ سماجی حفاظت ڈپریشن اور یاسیت کے علاوہ دیگر کئی امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
اس تحقیق میں 1000 ایسے افراد شریک ہوئے جو 1997 س 1998 کے درمیان پیدا ہوئے تھے۔ ایک طویل سوالنامے کے ذریعے ان میں سماجی مدد اور اہلِ خانہ کے تعاون اور اشتراک کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو بچے والدین اور بہن بھائیوں سے قریب رہے ان میں ڈپریشن کا خدشہ 47 فیصد اور اینزائٹی کا خطرہ 22 فیصد تک کم دیکھا گیا۔ اسی طرح خودکشی کے خطرات میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مودی حکومت کی موجودگی میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل ہے، وسیم خان
Next: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جیمینیڈ شہابیوں کا نظارہ کیا گیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.