Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

مودی حکومت کی موجودگی میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل ہے، وسیم خان

Daily Rehbar دسمبر 14, 2020
2117233-wasimkhan-1607945094-197-640x480

کراچی: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں لیکن مودی حکومت کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے کیوں کہ بھارتی بورڈ کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ ٹور سلیکشن کمیٹی با اختیار ہے، بابراعظم کے ان فٹ ہونے پر نئے کپتان کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی خود کرے گی، پی سی بی پانچ سالہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وسیم خان نے کہا پالیسی کے تسلسل کیلیے خواہش ہے کہ اگلی مدت کے لیے بھی بورڈ میں زمہ داریاں ادا کرتا رہوں، چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ مسائل ضرورہیں لیکن اس کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں، آئندہ برس ایک نہیں چار ٹیمیں دورہ پاکستان کریں گی۔
فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں،جب تک مودی کی حکومت ہے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے، بھارتی بورڈ کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوتی ہے، ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بتدریج بحالی ہورہی ہے، گزشتہ دو برس میں بہتری کے لیے اقدام کیے ہیں، جنوبی افریقہ کے پاکستان آنے سے بہت فائدہ ہوگا، انگلینڈ جاکر کھیلنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں تھا، مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی تھی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ 2015 سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی جاری ہے، پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر تشکیل دیا، سسٹم کو تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا، نئے نظام کے نتائج دنوں میں نہیں آئیں گے، بہترین سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں جب کہ بنی گالا سے ہدایات آنے کی بات درست نہیں، سابق کرکٹر ہونے کے ناطے وزیر اعظم سے مشاورت ضرور ہوتی ہے تاہم وہ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اسرائیل کی آئندہ ماہ تک یو اے ای میں سفارت خانہ کھولنے کی تیاریاں
Next: سماجی مدد سے نفسیاتی اور دماغی امراض میں کمی ہوسکتی ہے

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.