Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

سعودی عرب میں جلی ہوئی ناکارہ کار کی نمائش، مالیت اب بھی 30 لاکھ ریال

Daily Rehbar نومبر 26, 2019
car

ریاض: سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں کی نمائش میں ایک ایسی تباہ حال کار رکھی گئی ہے جو آتشزدگی کے باعث ٹین ڈبہ بن کر رہ گئی ہے لیکن حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ اس کار کے موجودہ مالک نے اسے امریکا میں ہونے والے عالمی نیلام گھر سے 30 لاکھ ریال میں خریدا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش جاری ہے، جہاں اس نمائش کی خاص بات سعودی ولی عہد کی دلچسپی لینا اور خصوصی شرکت ہے وہیں یہ نمائش ایک  ناکارہ کار کے باعث بھی شہرت حاصل کرچکی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران اور کچھ کچھ پریشان بھی ہوسکتے ہیں۔

Car sold 40 lac riyal 1

سعودی شہری نے ایک عرصے تک زیر استعمال رہنے کے بعد ایک حادثے میں جل کر صرف ڈھانچہ رہ جانے پر اس کار کو امریکا میں ہونے والے گاڑیوں کے عالمی نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا جہاں اس پر کار کے نادر و نایاب ہونے کا انکشاف ہوا اور کار 30 لاکھ ریال میں نیلام ہوگئی۔

Car sold 40 lac riyal 2

امریکی کار ساز کمپنی کی 1961ء میں تیار کی گئی ایسی صرف 34 کاریں موجود ہیں جو اس کمپنی نے اپنے اہم اور مالدار صارفین کے لیے خصوصی طور پر تیار کی تھی۔ اس کار کا طرہ امتیاز کار میں عام انجن کے بجائے ریسنگ کار انجن کا ہونا ہے۔ امریکا میں کار کا خریدار بھی سعودی شہری ہی تھا۔

Car sold 40 lac riyal 3

کار کے دوسرے سعودی مالک نے ریاض میں موٹر شو میں بوسیدہ ٹائر، اُڑا ہوا رنگ اور شیشوں سے عاری کار کے اس ڈھانچے کو رکھا اور ساتھ پوری کہانی بیان کی تو شوقین افراد دیوانہ وار کار خریدنے کے دعویدار بن گئے تاہم سعودی شہری نے کار کو کمپنی کی فیکٹری میں واپس لے جا کر اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ کار ایک حصے پر ’تالفہ‘ لکھا ہوا ہے، تالفہ کے معنی ہیں کہ یہ گاڑی ناکارہ ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود نادر و نایاب کاروں کے شوقین اس کار کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مالک کی منتیں کر رہے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ
Next: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.