323

سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروشی کرنے والی خاتون گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا، خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کرائے کی ادائیگی کےلیے منشیاف فروشی کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والی 27 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات کے افسران کو آن لائن منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 27 سالہ عرب خاتون سوشل میڈیا کے ذریعے نشہ آور اشیاء فروخت کررہی ہے۔ گرفتار خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ کام اپنے مکان کا کرایہ ادا کرنے کےلیے کرتی ہے۔

انسداد منشیات کے ایک اہلکار نے فرضی کسٹمر بن کے خاتون سے منشیات خریدنے کےلیے آن لائن رابطہ کیا جس کے بعد ایک ہوٹل میں ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔

مقررہ وقت پر اہلکار ہوتل پہنچ گیا جہاں عرب خاتون پہلے سے موجود تھی اور اہلکار کے اشارہ کرنے پر گاڑی میں بیٹھ گئی اور منشیات کا پیکٹ اہلکار کو تھما کر پیسے وصول کرلیے۔

اہلکار نے نشہ آور اشیا لیتے ہی اپنے دیگر ساتھیوں کو اشارہ کیا جو پہلے نے خاتون کی تاک میں بیھٹے تھے اور دبئی پولیس نے اہلکاروں نے گاڑی کو گھیرے میں لیکر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں