Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ
  • بین الاقوامی

ٹام کروز خلا میں فلم کی شوٹنگ کریں گے

Daily Rehbar مئی 10, 2020 (Last updated: مئی 10, 2020)
Tom Crose

لاس اینجلس: ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز خلا میں فلم کی شوٹنگ کرکے تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی اورجدید فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور یہاں کی فلمیں مہنگے بجٹ، جدید ٹیکنالوجی، بہترین اینی میشن اورگرافکس کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اب ہالی ووڈ زمین کے بجائے خلا میں فلم کی شوٹنگ کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں فلم کی عکس بندی کے لیے بیرونی خلا میں جاسکیں۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ٹام کروز پہلے اداکار بن جائیں گے جو خلا میں فلم کی شوٹنگ کے لیے سفر کریں گے۔

اس خبر کی تصدیق ناسا کے اینڈمنسٹریٹر جم بریڈینسٹن نے ٹوئٹر پر کی۔ انہوں نے لکھا ناسا ٹام کروز کے ساتھ خلائی اسٹیشن پر کام کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ ہمیں ناسا کے منصوبوں کو حقیقت بنانے اور نئی نسل کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقبول میڈیا کی ضرورت ہے۔

جم کی اس ٹوئٹ سے لگ رہا ہے کہ ناسا بھی ہالی ووڈ کے ساتھ اشتراک کرکے بہت کچھ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ انٹرنیشنل اسپیس سینٹر میں اس سے قبل کبھی کیمرہ نہیں گیا۔ خلائی اسٹیشن سے متعلق کئی ڈاکومینٹریاں (دستاویزی فلمیں) پہلے بھی بنائی جا چکی ہیں جن میں سے ایک ڈاکیومینٹری میں خود ٹام کروز نے اپنی آواز دی ہے۔

جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ٹام کروز اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا کا سفر کریں گے ان کے مداحوں سمیت بہت سے لوگ اس فلم کو لے کر پرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ اس  پراجیکٹ سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انگلینڈ کو قدموں پر کھڑا ہونے کیلیے پاکستانی سہارا درکار
Next: جی بی پاکستان کا اہم حصہ, سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.