Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی
Daily Rehbar جولائی 2, 2020
2055842-kashmirikidvideoviral-1593673386-967-640x480

وپور: مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچہ بتارہا ہے کہ کس طرح  اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو گو لیاں مار کر شہید کیا گیا۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچے کے سامنے ظالم بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ شہری کو نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر شہید کردیا تھا۔ ننھا بچہ اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھ کر بے بسی سے روتا رہا لیکن کسی نے اسے دلاسہ نہ دیا۔

بچے کی بے بسی نے پوری دنیا کو ہلا ڈالا ہے اور اس کی نانا کی لاش کے اوپر روتے ہوئے تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور اب بچے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ کس طرح اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو ظالم بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

ویڈیو میں خاتون بچے سے پوچھ رہی ہے کہ صبح آپ کے ساتھ بڑے پاپا تھے ان کو کیا کیا؟ جس پر بچہ کہتا ہے کہ ان کو ماردیا۔ خاتون پوچھتی ہے  کس نے مارا جس پر بچہ واضح طور پر کہتا ہے پولیس والے نے اور پھر اپنی معصومیت میں منہ سے گولی چلنے کی آواز نکال کر دکھاتا ہے کہ کس طرح گولیوں سے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔

بچے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ بھارتی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جب کہ ٹوئٹر پر کشمیر کی آزادی کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بزرگ کی شہادت پر مہوش حیات سراپا احتجاج

واضح رہے کہ  گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 60 سالہ بزرگ شخص کی شناخت بشیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول اپنے نواسے کو لے کر سامان لینے بازار گئے تھے جہاں قابض بھارتی فوج نے انہیں کار سے اتار کر گولیاں ماردیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی
Next: شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.