Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

Daily Rehbar اگست 15, 2020
2069660-blackdaykashmir-1597471796-256-640x480

اسلام آباد: بھارتی کی یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی سوگ منایا جائے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ آج بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، احتجاجی مظاہرے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہے، احتجاجی مظاہرے میں حریت کانفرنس کے قائدین شرکت کریں گے جب کہ احتجاج کے ذریعے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔
دوسری جانب حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں ملتا ، ہندوستان کو آزادی کے جشن منانے کا کوئی حق نہیں، ان سے ان کا جینے کا حق، آزادی کا حق چھین لینا ہے، کشمیریوں سے ان کے تمام حقوق چھین لئے ہیں، تم نے کشمیر کو کشمیریوں کا قبرستان بنا لیا ہے، ہندوستانیو یہ بات مت بھولنا تمہارے جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے، لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت دنیا میں ہندو انتہا پسندی کی علامت بن چکا ہے، نرندر مودی آر ایس ایس کے ہندو انہتا پسند ایجنڈے پر گامزن ہے، بھارت پچھلی سات دہایوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت میں ہندو انتہا پسندی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، بھارت میں آئے روز مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرجانبدار اداروں اور میڈیا کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم اور کشمیریوں کو مایوس کیا، شیریں مزاری
Next: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا ٹیسٹ بارش کی نذر

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.