187

اسرائیل سے معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے ہے، بحرین

نامہ: بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے معاہدہ کا واحد مقصد مشرق وسطیٰ میں قیام امن ہے اور اسے کسی ملک، ادارے یا طاقت کے خلاف نہیں سمجھا جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کابینہ سے خطاب میں کہا ہے کہ تحمل اور اشتراک بحرین کی حقیقی شناخت ہے۔ بحرین اپنے ہمسائیوں کے ساتھ محبت اور رواداری کے ساتھ خوشگوار کا تعلقات کا خواہش مند ہے۔

فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے مزید کہا کہ بحرین، فلسطین کے عرب امن عمل 2002 کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہم نے بھی اسرائیل سے معاہدہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام کے لیے کیا ہے جو کسی ملک، طاقت کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہر کسی کے مفاد میں ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بحرین اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگئے

واضح رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے پر دستخط امریکا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ہوئے تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں