Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے کورونا وائرس کا بہتر مقابلہ کیا، راہول گاندھی

Daily Rehbar اکتوبر 16, 2020
2093851-rahul-1602857114-980-640x480

دنئی دلی:  کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وبا کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔

راہول گاندھی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے جاری کردہ ایک چارٹ کا حوالہ دیا جس میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں سال 2020 اور 2021 کے درمیان کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود معاشی ترقی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس چارٹ میں بنگلہ دیش، میانمار، نیپال، چین، بھوٹان، پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور بھارت کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں بھارتی معیشت 10.3 فیصد تک سکڑے گی جسے طنزیہ طور پر انہوں نے مودی حکومت کا ایک ’ٹھوس کارنامہ‘ قرار دیا۔

اپنی ٹویٹ میں راہول نے چارٹ کا حوالہ بھی دیا  جس میں بھارتی معیشت کی سب سے کم ترقی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ چارٹ کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا  کہ ’یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت کے مقابلے میں کووڈ کا بہتر مقابلہ کیاہے جو حکومت کا ایک ٹھوس کارنامہ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی چھ سالہ حکومت کو ’نفرت بھری قوم پرستی‘ بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق بھارت میں کورونا کے کیسز میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کے معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ، مریم اور بلاول جلسہ گاہ پہنچ گئے
Next: دفاعی چیمپئن ناردرن نے آخری لیگ میچ میں خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے ہرادیا

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.