Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

’’اگلے سال دنیا بھر میں بدترین قحط ہوسکتا ہے،‘‘ ورلڈ فوڈ پروگرام

Daily Rehbar نومبر 17, 2020 1 minute read
2106114-foodinsecurityx-1605596957-547-640x480

وم، اٹلی: اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ’’ورلڈ فوڈ پروگرام‘‘ کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 15 ارب ڈالر فراہم نہ کیے گئے تو 2021 میں ساری دنیا، بالخصوص غریب اور ترقی یافتہ ممالک میں بدترین قحط پھیل سکتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں بیزلی کا کہنا تھا کہ اس رقم میں سے 5 ارب ڈالر قحط سالی سے مقابلہ کرنے کےلیے جبکہ مزید 10 ارب ڈالر ان بچوں کےلیے درکار ہیں جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اگر یہ رقم نہ ملی تو ’’2021 میں ساری دنیا کو ایسے بھیانک اور ہلاکت خیز قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے بارے میں ہم نے صرف کہانیوں میں ہی پڑھا اور سنا ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔

بیزلی کا کہنا تھا کہ ماضی میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فراخدلانہ مالی امداد کے باعث ان کا ادارہ (ورلڈ فوڈ پروگرام) مختلف ممالک میں غذائی قلت اور قحط کے خلاف جنگ میں کامیاب رہا ہے لیکن خدشہ ہے کہ آئندہ سال کےلیے مطلوبہ رقم دستیاب نہ ہوسکے؛ جس کی ایک وجہ کووِڈ 19 کی حالیہ عالمی وبا بھی ہوگی۔ البتہ اس کمی میں دیگر عوامل بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس سال اقوامِ متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام (ورلڈ فوڈ پروگرام) کو نوبل انعام برائے امن دیا گیا ہے۔ بیزلی کے مطابق، اس کے بعد سے ڈبلیو ایف پی کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے اور اب عالمی رہنما ان سے بات چیت کےلیے 15 منٹ سے بڑھ کر 45 منٹ دینے لگے ہیں۔

تاہم، صرف بات چیت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ انہیں رقم کی فوری ضرورت ہے۔ بیزلی نے اپنی حکمتِ عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا ارادہ دنیا کے مالدار ترین ارب پتی تاجروں اور صنعتکاروں سے مذاکرات کا ہے کیونکہ شاید مختلف ممالک کی حکومتیں مطلوبہ مالی امداد نہ کر پائیں۔

’’اگر یہ رقم بروقت نہ ملی تو خطرہ ہے کہ اگلے سال 36 ممالک شدید غذائی مسائل کا شکار ہوجائیں گے،‘‘ انہوں نے خبردار کیا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے غذا و زراعت (FAO) نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھوک اور ناکافی غذا کا سامنے کرنے والوں کی تعداد میں ہر سال ایک کروڑ کا اضافہ ہورہا ہے اور تخمینے کے مطابق، یہ تعداد اس وقت 69 کروڑ سے بڑھ چکی ہے۔

’’ایف اے او‘‘ کی اسی رپورٹ میں یہ تخمینہ بھی لگایا گیا ہے کہ 2019 میں دنیا بھر میں تقریباً 2 ارب افراد کو محفوظ اور مناسب غذا میسر نہیں ہوئی جبکہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر، ناممکن ہے کہ 2030 تک دنیا کو بھوک اور غذائی قلت سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے۔

غذائی عدم تحفظ سے متعلق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال، یعنی 2019 میں اندازاً 75 کروڑ افراد کو شدید درجے کے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا، یعنی دنیا کے ہر دس میں سے ایک فرد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ
Next: پی ایس ایل فائیو؛ ٹائٹل کے لیے قلندرز اور کنگز آج ٹکرائیں گے

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.