166

انسداد دہشتگردی کیلیے پاکستان کی کوششوں کے معترف ہیں، چینی دفترخارجہ

اسلام آباد: چین نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چین نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے، سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔
واضح رہے پاکستانی ڈوژئیر میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں اور پاک فوج کے ترجمان سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں جب کہ وہ سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں