148

بھارتی حاضر سروس کرنل دوست کی بیوی سے زیادتی پر گرفتار

ممبئی: اتر پردیش پولیس نے بھارتی فوج کے کرنل کو دوست کی بیوی سے زیادتی کرنے پرگرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں بھارتی فوج کے کرنل نیرج گھیہلوٹ نے اپنے دوست اور اس کی بیوی کو آفیسرز میس میں کھانے پر مدعو کیا جہاں کرنل نے دوست کو نشہ آور شربت پلاکر بیہوش کیا اور پھر دوست کی بیگم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ خاتون کی جانب سے مزاحمت پر کرنل نے تشدد بھی کیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس اسٹیشن میں واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی کا تعلق روس سے ہے اور وہ 10 سال سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں جب کہ کرنل ان کا دوست ہے، متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرنل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کرنل نیرج گرفتاری سے بچنے کے لیے چھٹیاں لیکر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر کرنل کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں