Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

بھارت میں آئندہ ماہ سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگا

Daily Rehbar دسمبر 21, 2020
2120218-indiacoronavaccine-1608546099-471-640x480

نئی دہلی: بھارتی وزیر صحت ہرش وردھان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں کسی بھی دن سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت ہرش وردھان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ویکسین کے محفوظ اور موثر ہونے کی مکمل جانچ کرلی جائے اس لیے ویکسینیشن میں کچھ تاخیر ہورہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا ویکسین بنانے والی بھارتی کمپنی پرآزمائش میں شریک رضا کار کا مقدمہ
بھارتی وزیر صحت نے ایک سوال کے جواب میں مزید بتایا کہ وہ جنوری میں کسی بھی ہفتے سے کورونا ویکسینیشن کے آغاز کے لیے پُرامید ہیں اور ابتدائی طور پر یہ ویکسین فوج اور طبی عملے کو لگائی جائیں گی جب کہ سات ماہ کے اند اندر 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے

وزیر صحت ہرش وردھان نے انکشاف کیا کہ ملک میں مقامی سطح پر تیار کردہ 9 کورونا ویکسین کی آزمائش جاری ہے جن میں سے 6 کلینیکل ٹرائل مرحلے میں ہیں جب کہ 3 پری کلینیکل فیز میں ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت کے کورونا ویکسین کی تیاری کے دعوے پر عالمی ادارہ صحت کا تحفظات کا اظہار

قبل ازیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سربراہ ڈاکٹر سنجے راؤ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت بائیوٹیک کی ’’ کو ویکسین ‘‘ اور سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی ’’ کووی شیلڈ ‘‘ فروری میں دستیاب ہوں گی۔

یاد رہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر بلرام بھرگاوا نے جولائی میں بڑے طمطراق سے دعویٰ کیا تھا کہ قوم کو بھارت کے قومی دن یعنی 15 اگست 2020 کو کورونا ویکسین کا تحفہ دیں گے جسے عالمی ادارہ صحت سمیت بھارتی ماہرین نے بھی مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

یہ پڑھیں : مقامی سطح پر تیار کردہ 2 کورونا ویکسین فروری میں دستیاب ہوگی، بھارت

واضح رہے کہ برطانیہ، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی ممالک میں کورونا ویکسینشن کا آغاز ہوگیا ہے اور دیگر کئی ممالک آئندہ جنوری سے اپنے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کریں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: عوامی طاقت کے ساتھ اسلام آباد جاکر عمران خان سے استعفیٰ چھینیں گے، بلاول
Next: بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.