342

سلیکٹیٹ وزیراعظم ملک کے غریث عوام کو راحت پہنچانے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دینے: سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت : سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی سید مہدی شاہ نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سلیکٹیٹ وزیراعظم ملک کے غریث عوام کو راحت پہنچانے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دینے بلخصوص مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ہندوستان کے مظالم سے بچانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی حمایت وتائید حاصلِ کرنے کے بجائے احتساب کے نام پر ملک کے اندر ہر اس سیاست دان کو گرفتار کرنے پر لگا ہوا ہے جو حق اور حکومت کے خلاف بات کرتا ہے

تاکہ اس قسم کی حرکتوں سے وزیراعظم اپنی ناکام و ناقص اندرانی و بیرونی خارجہ پالیسی سے عوام کی توجہ ہٹانا سکے سید مہدی شاہ نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں اور ان کی نظریں پاکستان کی طرف لگی ہوئیں ہیں

مگر سلیکٹیٹ حکمران احتساب کے نام پر قوم کو تقسیم اور ملک میں انتشار پیدا کرنے پر لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید زلفقار علی بھٹو اج زندہ ہوتے تو مسلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اس طرح ظلم و بر بریت کے شکار نہ ہوتے
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی گرفتاری اور میڈیا پر پابندی سے عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور وفاقی حکومت کو انتباہ کرتی ہے کہ سیاسی انتقامی کاروائیاں فوراً بند کی جائیں سید مہدی شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال حال میں چیف آف ارمی اسٹاف کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنا نیازی سرکاری اپنے ہٹ دھرمی سے ملک کو ناقبل تلافی نقصان پہنچائی گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں