349

نمرتا قتل کیس آگیا اہم موڑ پر، ملازمین کو کیوں معطل کیا؟؟؟ تحقیقات سامنے آگئیں

چانڈکا میڈیکل کالج طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر جامعہ بے نظیر کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان نے اپنے ماتحت ادارے چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ نمرتا کی پراسرار ہلاکت پر ہاسٹل نمبر 3 سے 4 ملازمین کو معطل اور 3 کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔

چانڈکا میڈیکل کالج طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر وائس چانسلر نے 4 ملازمین کو معطل اور تین ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا جب کہ زیر حراست دو ملزمان کے اسمارٹ فون فرانزک تجزیے کے لیے ایف آئی اے کو بھجوادیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق معطل ہونے والوں میں سینئر کلرک حسین شاہ، جونئیر کلرک روزینہ، چوکیدار خان محمد اور چوکیدار اکبر تنیو جب کہ برطرف ہونے والوں میں گرلز ہاسٹل کی فیمیل وارڈن مسمات عاصمہ، مسمات حسینہ اور مسمات نادیہ شامل ہیں۔

دریں اثںا کیس کی تحقیقات کرنے والے ایس پی لیگل برانچ فاروق بھٹو نے نمرتا ہلاکت کیس میں زیر حراست ملزمان مہران ابڑو اور علی شان کے موبائل فرانزک اینالائسز کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیے اور ایف آئی اے کو ڈیلیٹ میسیجز ریکور کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں