330

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع استور کی خواتین اور طالبات نے بھی کشمیری مظلوم خواتین کے ساتھ یکجحتی کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع استور کی خواتین اور طالبات نے بھی کشمیری مظلوم خواتین کے ساتھ یکجحتی کا اظہار کرتے ہوے ریلیاں نکالیں اور ظالم قابض ہندوستانی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہائی سکول برائے طالبات فینہ استورکی پرنسپل ریحانہ بتول کی قیادت میں طالبات کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں طالبات نے ھندوستان کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عالمی برادری سے مطالبات درج تھے کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و بر بریت کا نوٹس لیں اور فوری اقدامات کریں

اس موقع پر پرنسپل ریحانہ بتول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مگر عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے

ہم گلگت بلتستان کی خواتین اپنی کشمیری ماوں بہنوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں اور ہم سے جو بن پائے گا ھم کریں گے اور ہم کشمیری مظلومین کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے اور یہاں کی سنگلاخ چٹانوں میں بسنے والی خواتین بھی اپنی آواز سے عالمی برادری کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں