336

گلگت شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

گلگت(جنرل رپورٹر)گلگت شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

آۓ روز گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے ستاۓ ہوۓ عوام آپے سے باہر سکوار جوٹیال میں احتجاج کے بعد اج کیپٹن ضمیر عباس چوک کے اطراف کے مکین احتجاج کرتے ہوۓ پانی کی بندش اور محکمہ واسا کے خاف سڑک پر نکل آۓ اور ٹاٸر جلا کر کیپٹن ضمیر عباس چوک کو ہر قسم کی ٹذیفک کے لیے بند کردیا احتجاج کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا شہریوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کٸی دنوں سے پانی کی مسلسل بندش ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے فوری طور پر پانی کی سپلاٸی کو یقینی بناٸی جاۓ بصورت دیگر احتجاج کا داٸرہ کار بڑھایا جاۓ گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں