304

گلگت بلتستان سے راولپنڈی چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کے لئے نوٹس جاری

محکمے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی طرف سے گلگت بلتستان سے راولپنڈی چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کے لئے نوٹس جاری ۔

  . ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غذر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان سے روالپنڈی چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ اور اس کے علاوہ اندرون گلگت بلتستان چلنے والی تمام پسنجر گاڑیوں کی. فزیکل فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غذر کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔
موٹر وہیکل آرڈنینس 1965 سیکشن 39 کے تحت تمام پسنجر گاڑیوں کو ہر 6 ماہ بعد فزیکل فٹنس لازمی ہے اس کے علاوہ مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان سے راولپنڈی کے روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کمپنی تجربہ کار ڈرائیور کو گاڑی چلانے دیں اور ہر گاڑی میں متبادل ڈرائیور ساتھ رکھیں اور ایک ڈرائیور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 8گھنٹے تک گاڑی کو چلانے کا پا بند ہوگا اور ڈرائیور حضرات کی ہر 6 ماہ بعد میڈیکل سرٹیفکیٹ کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے اور تمام ٹرانسپورٹ حضرات اور تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی جانب سے سختی سے نوٹس کیا جاتا ہے کہ وہ موٹر وہیکل آرڈنینس1965 سیکشن 39 پر جلد از جلد عمل درآمد کریں نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسر سید یاسر حسین کے حکم پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈ سٹاف نے جنرل بس سٹینڈ گاہکوچ پر تمام تر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے گاڑیوں کا فزیکل فٹنس چک کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں