334

چلاس: ریسکیو 1122کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم

چلاس: ریسکیو 1122کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقوں کی نوبت آنے لگی۔ہمہ وقت انسانیت کی بے لوث خدمت اور زندگیاں بچانےوالے ادارے کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔اکثر ملازمین اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں۔اور ان کا گزر بسر یہی تنخواہ سے ہوتی ہے۔مگر تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر پورا خاندان متاثر ہو رہا ہے۔

بچوں کی فیسیں ادا نہ ہونے سے ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔اہلکاروں نے وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کریں۔تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت مزید دلجمعی سے کرسکیں۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں