379

حافظ حفیظ الرحمٰن کی ڈگری جعلی ہے مدرستہ کا پرھا بندہ یونیورسٹی کے بارے میں بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہےعلی امین گنڈا

سکردو / ایس ایس ناصری بیورو چیف سے

وفاقی وزیر اموع کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حافظ حفیظ الرحمٰن کی ڈگری جعلی ہے مدرستہ کا پرھا بندہ یونیورسٹی کے بارے میں بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عمران خان ایک اعلیٰ پڑھا لکھا لیڈر ہے وہ کبھی یونورسٹی کو ختم نہیں کرے گا


سکردو میں میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ترقیاتی بجٹ میں کٹوٹی نہیں کی ہے بلکہ اس میں اضافہ کیا ہے وزیر اعلیٰ کی طرف سے بجٹ میں کٹوٹی کی بات سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن ہے ان کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا یہاں کے وزیر اعلیٰ اتنے حد تک با اختیار ہے جتنا کے پی کے اور لاہور کے بزدار ہے اس کے باؤجود غلط بیانی عوام کو گمراہ کرنے کے برابر ہے۔البتہ ان سے کام نہیں ہوتے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کا افتاح کرنے کے ساتھ بلتستان میں ڈھائی سو بیڈ کے ہسپتال کا افتاح کریں گے اور ساتھ ہنزلنپاور پرجیکٹ کا بھی افتالتاح کریں گے ۔عمران خان جس ویژن سے نظام لارہے ہیں وہ ہمارے بچوں کے مستقبل سے وابستہ ہے۔گلگت بلتستان میں میڈکل کالج سمیت انجینیرنگ کالج بھی ہماری حکت بنائیں گے۔ایک۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمٰن نے کاغذی اضلاع کا اعلان کیا جو کہ عوام کو بےقوف بنانا تھا البتہ ہماری حکومت نہ صرف اضلاع بنائیں گے بلکہ تحصیلیں بھی بڑامھائیں گے گلگت بلتستان میں حلقہ بندی اور اضلاع وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری حکومت ہر سہولیات سے لیس اضلاع بہت جلد قیام عمل میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا اور یہاں کے لوگوں سہولیات فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ہے مگر ہماری حکومت گلگت بلتستاننکے عوام کو ان کے امنگوں کے مطابق سہولیات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مائننگ پالیسی پر کام مکمل کرلی گئی ہے ب تک گلگت بلتستان میں مائیننگ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے غیر مقامی لوگ فائدہ لے رہے ہیں اب پالیسی کے بعد یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی پالیسی میں ترمیم کی جارہی ہے اور یہ ادارہ ایک خود مختار ادارہ ہے اور حکومت کے زیر اثر سے استثنیٰ ہے انہون نے کہا کہ جو بھی کرپٹ ہوگا اسکا حساب ضرور ہوگا اور وہ سکنجے میں آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں