Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، شیخ رشید

Daily Rehbar اکتوبر 5, 2019
rasheed

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو استعمال کرنے جا رہے تھے لیکن وہ خود استعمال ہورہے ہیں۔ وہ جو افواہیں پھیلارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں۔

مولانا فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے، ان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، سارے لوگ مولانا فضل الرحمان کو آگے کرکے کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا ہے، اپوزیشن ان کے کہنے پر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں رسوا ہوئی۔ 27 اکتوبر میں دو ہفتے پڑے ہیں، تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، حالات نارمل نہیں ہیں۔ یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہو جائے،چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نہایت ذمہ دارانہ بیان دیا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس دھرنے کے کیا نتائج ہو ں گے؟ شہباز شریف اسلامی ممالک کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ میں نواز شریف کو سمجھانے کی بڑی کوشش کر رہا ہوں۔

شہبازشریف کی سمجھ نہیں آتی، وہ کیا چاہ رہے ہیں، شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہا ہوں کہ وہ ڈبل گیم نہ کھیلیں اور ڈبل شاہ نہ بنیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے اور میں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں، کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے ، اگر مسئلہ ہوتا تو سیاسی پارٹیاں سامنے ہوتیں، ابو اور پھوپھی بچانے کے لئے کھیل کھیلا جا رہا ہے اگر عمران خان 6 آدمیوں کو رہا کر دے یہ ساری تحریک کا دھڑن تختہ ہو جائے گا،

قومیں حملوں سے نہیں معیشت سے تباہ ہوتی ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان میں استحکام پیدا کرنے کے لئے ایک لائن پر ہیں، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حافظ حفیظ الرحمٰن کی ڈگری جعلی ہے مدرستہ کا پرھا بندہ یونیورسٹی کے بارے میں بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہےعلی امین گنڈا
Next: مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں اور وہی معاشرہ ترقی پاتا ھے: وزیراعلی گلگت بلتستان

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.