Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • کھیل و ثقافت

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

Daily Rehbar اکتوبر 7, 2019 1 minute read
Pak vs SR

 سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 35 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا، پہلے لنکن بلے بازوں نے خوب جم کر حریف بولرز کی پٹائی کی اور 183 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا تو بعد میں بولرز نے بھی کمال دکھایا اور 147 رنز پر پاکستانی ٹیم کو چلتا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، گزشتہ میچ میں مایوس کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل اس بار بھی ٹیم کو ڈبو گئے، عمر اکمل مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ احمد شہزاد نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 26 رنز کی مزاحمت کرسکے، اسپنر ڈی سلوا نے ایک ہی اوور میں تینوں کی وکٹیں حاصل کیں۔اوپنر بابراعظم 3 اور فخرزمان 6 رنز تک ہی محدود رہے۔

52 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ جانے کے بعد عماد وسیم اور آصف علی نے چھٹی وکٹ پر 75 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جو بے سود ثابت ہوئی، عماد وسیم 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ آصف علی نے 29 رنز کی باری کھیلی۔ وہاب ریاض 7، شاداب خان صفر اور محمد حسنین ایک اسکور کرکے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عامر 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈی سلوا نے 3، اوڈانا نے 2 اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، گناتھیلاکا اور فرینڈو پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 16 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھیلاکا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد فریننڈو بھی 8 رنز پر چلتے بنے۔

41 کے مجموعے پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ جانے کے بعد راجاپکاسا اور جایا سوریا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور بورڈ کو 135 تک پہنچایا، دونوں کھلاڑیوں سے وکٹ کے چاروں جانب عمدہ اسٹروکس کھیل کر رنز میں برق رفتاری سے اضافہ کیا،راجا پکاسا نے 48 گیندوں پر 77 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، وہ شاداب خان کی گیند پر چھکالگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

خطرناک بیٹسمین کے آؤٹ ہوتے ہی قومی بولرز کے اوسان بحال ہوئے اور انہوں نے نپی تلی بولنگ کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی جس سے لنکن بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھ گیا، اسی پریشیر کی صورتحال میں بیٹسمین گھبرا گئے اوریکے بعد دیگر وکٹیں گرنے لگیں۔

پاکستان نے 25 رنز کے اندر 3 وکٹیں حاصل کر کے کم بیک کی پوری کوشش جسے شناکا نے  ڈی سلوا کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا اور 27 رنز کا اضافہ کرکے مجموعے کو 182 تک پہنچادیا،  شناکا 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر اور ڈی سلوا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے سب سے تجربہ کار بولر محمد عامر سب سے مہنگے ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جب کہ محمد حسنین اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 39 رنز دے کر خالی ہاتھ رہے، شاداب خان کو 38 رنز کے عوض ایک وکٹ ملی،وہاب ریاض نے 31 اور عماد وسیم 27 رنز دے کر ایک ایک لینے میں کامیاب رہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: فیس بک ایپ کی انسٹالیشن 5 ارب کا ہندسہ عبور کرگئی
Next: بلتستان یونیورسٹی: انچن کیمپس میں ”جیو ایپ اینڈ جی آئی ایس“ ٹریننگ کا انعقاد

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.