345

چلاس: ایس ایچ او تانگیر جاوید اقبال کی قیادت میں پولیس ٹیم کی جگلوٹ اور گلگت میں کاروائی

چلاس(بیوروچیف )ایس ایچ او تانگیر جاوید اقبال کی قیادت میں پولیس ٹیم کی جگلوٹ اور گلگت میں کاروائی ،تھانہ تانگیر کو مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔مجرم اشتہاری مسمی عبدالغفور ولد فرمس خان تھانہ تانگیر کو ایف آئی آر 8/1993بجرم 302 میں مطلوب تھا اور ترک سکونت کر کے سرگودھا میں روپوش تھا۔جس کی گلگت آمد کی اطلاع پر پولیس نے گلگت میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر 3,4/19بجرائم 380/457/34-457/380/34 میں مطلوب اشتہاری ملزم شیر احمد الیاس ولد چلو ساکن جگلوٹ کو بھی جگلوٹ سے گرفتار کیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم میں حوالدار نورعالم،حوالدار محمد اقبال ایف سی راجمون اور عبدالباقی شامل تھے۔

پولیس کی اہم کاروائی پر قائمقام ایس پی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں