341

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالےجائیں گے جب کہ 27 اکتوبر کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں