408

اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے طالب علم محمد میثم نےکمال کر دیا

سکردو(چیف رپورٹر)سکردو کے تیرہ سالہ طالب علم نے کمال کر دیا، دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈورن کیمرہ تیار کر لیا۔اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے طالب علم محمد میثم نے دو، ماہ کے قلیل عرصے میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈورن کمیرہ تیار کر لیا ،

میثم نے ڈورن کیمرے کی تیاری میں اپنے پرانے پیمانوں، خراب کھلونوں کی موٹرز اور پرانے موبائیل فون کا، کیمرہ استعمال کیا ہے ،میثم کے مطابق انہیں اس کی تیاری میں دو ماہ کا عرصہ لگا ہے اور ان کا تیار کردہ ڈورن کمیرہ 70 میٹر کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہےمیثم نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ وہ مستقبل میں ایسا ڈورن تیار کرنا چاہتے ہیں

جو انسانوں کو آسانی سے ساتھ لے کر کہیں جا سکے گا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو وہ ڈورن ٹیکنالوجی کو ایک نئی جہد دے سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں