379

شگر ،انٹر کالج شگر تباہی کے دہانے پر،سٹاف کی شدید کمی کالج میں اس وقت صرف چھ اساتذہ ہیں،اقدامات نہ کیے تو احتجاج کریں گے ۔طلبہ

 شگر (گلزار شگری) انٹر کالج شگر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔۔کالج میں سٹاف کی شدید کمی ہے۔ اس وقت کالج میں دو سو سے زائد طلبہ ہے جبکہ صرف چھ اساتذہ ہیں۔کیمسٹری ،انگلش ،بیالوجی پڑھانے والے اساتذہ موجود ہی نہیں۔تعلیم کسی بھی علاقہ میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن شگر میں اس کے بارے میں حکام بالا سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ ۔ میں اہمیت کی  ۔یاد رہے کہ اسی سال کالج ہذا کے فرسٹ ائر کا رزلٹ 0فیصد آیا تھا ۔تنخواووں  کی عدم اداینگی پر   عارضی بنیادوں پر آنے والا اساتذہ نے بھی پڑھانے سے انکار کر دیا۔

طلبہ نے وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ۔۔اپنے مستقبل سنوارنے کی خاطر اور مسائل کے حال کی کی خاطر طلبہ نے احتجاج کے لیے سوچنے لگے ۔ طلبہ نے کہا کہ اگر جلد  اساتذہ کی کمی کو پورا نہ کیا تو احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں