489

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات 25اکتوبر کو منعقد ہونگے

فیکلٹی کی اکثریت ریفارمرز پینل کی حامی، ادارہ جاتی اصلاحات کے حامی ہیں، مجیب، فقیر، قمر، اسماعیلقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے اکیڈمک ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد مختلف پینلز نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

ابتدائی سروے کے مطابق ریفارمرز پینل کو واضح برتری ملنے کی توقع کی جا رہی ہے جس کے صدر کیلئے امیدوار مجیب الرحمن، سنئیر نائب صدر فقیر محمد، نائب صدر قمر عباس اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار محمد اسماعیل ہیں۔

ریفارمرز پینل کے امیدواروں کو اپنے انتخابی منشور کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اداراہ جاتی اصلاحات کا ایجنڈا لیکر آگے بڑھیں گے اور فیکلٹی سٹاف کے مفادات کا تحفظ کرینگے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ماضی کے بر خلاف عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں