270

وفاقی وزیرداخلہ ،گورنر گلگت بلتستان کا امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملک اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے گورنر کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے پولیس افسران کو چاروں صوبوں میں خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے پولیس افسران اور جوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی سکالرشپ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں