283

استور: ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

استور(ارشاد ملک)ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس استور میں منعقد ہوا.اجلاس میں ایس پی استور سید الیاس حسین, اسسٹنٹ کمشنر استور شیر افضل اور انٹلیجنس اداروں کے نمائیندوں نے شرکت کی.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات کیئے ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ اللہ کے فضل وکرم سے چہلم کا دن بھی پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچے گا.

اس حوالے سے عمائدین امن کمیٹی سمیت تمام سیاسی وسماجی شخصیات کا تعاون بھی ہوگا. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضلع استور ہمیشہ سے پرامن رہا ہے اور یہ امن مستقبل میں بھی قائم رہے گا.اس حوالے سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات کا اہم کردار رہا ہے.انہوں نے مذید کہا کہ چہلم کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامت کیے ہیں.

جلوس میں شامل ہونے والوں کی سخت تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہوگی.چہلم کے روز صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک استور ویلی سڑک میکیال کے مقام سے چلم کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی.جلوس کے دوران عزاداروں کی سہولت کی خاطر میڈیکل کا عملہ ضروری ادویات اور ایمبولینس کے ساتھ تعینات رہے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں