353

گلگت : پی پی پی کے سیاسی قائدین کے ساتھ  پاکستان بننے سے آج تک کھینچا تانی کا عمل جاری ہے، صدر امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت ( بشارت حسین ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی طرف سے سانحہ کارساز  کی دعائیہ تقریب پاکستان پیپلز پارٹی گلگت سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی پی پی کے سیاسی قائدین کے ساتھ  پاکستان بننے سے آج تک کھینچا تانی کا عمل جاری ہے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے مذہبی جماعتیں بھی خائف ہیں پی پی پی سے مسلم لیگ ن کی حکومت بھی خائف ہے تحریک انصاف بھی خائف ہے پی پی پی سے سارے سیاسی کھلاڑی خائف ہیں اور پی پی پی پر اس قدر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا

انہوں نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد کے حالیہ بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ فدا محمد ناشاد یہ کہتے ہیں کہ زلفقار علی بھٹو نے حق ملکیت کا خاتمہ کیا ہے میں یہ کہتا ہوں آخر فدا محمد ناشاد اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں بات سوچنے کی ہے 1974 میں بھٹو نے گلگت بلتستان سے راجگی کو ختم کیا تھا اور حق ملکیت کا تحفہ دیا تھا بھٹو کا دیا ہوا تحفہ 1979 میں ضیاء الحق نے چھینا تھا 1979 میں جی بی کے عوام سے حق ملکیت چھینا گیا انہوں نے کہا کہ فدا محمد ناشاد ضیاء الحق کو کچھ بھی نہیں کہ سکتا اور ضیاء الحق پر الزام نہیں بھی نہیں لگائے گا یہ لوگ پی پی پی کی دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں فدا محمد ناشاد پی پی پی پی کے کسی ورکر سے مناظرہ کرے بصورت دیگر اپنا بیان واپس لے اور معافی مانگے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو فدا محمد ناشاد کا گھر بھی خالصہ سرکار بن چکا ہوتا

انہوں نےکہا کہ سٹیٹ سبجیکٹ رول 1954 میں ختم ہوا اور سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کرنے میں 2 علماء نے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی پی ٹی آئی کو اپنی تقریروں کا موزوں نہیں بنایا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈہ ہی ہمارے خلاف بولنے کا ہوتا ہے ہم اپنی محفلوں میں پی ٹی آئی کا زکر اس لئے نہیں کرتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کو ہم اپنے مقابلے کا نہیں سمجھتے ہیں 2020 میں بھٹو کا سورج طلوع ہونا ہے روک سکو تو روک لو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پی پی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ پی پی پی کے لئے شہادت کوئی نئی بات نہیں ہے ہم نے اول سے شہادتیں دی ہیں ہمارے قائد زلفقار علی بھٹو نے شہید ہوکر یہ ہمیں سبق دیا ہے کہ عزت سے شہید ہو جاؤ لیکن جلا وطن نہیں ہونا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 2 سلیٹڈ حکومتیں ہے

ان سلیکٹڈ جماعتوں کا جلد خاتمہ ہو گا میں اج بھی چیلنج کرتا ہوں پی پی پی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی ضلع گلگت اقبال رسول نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے یہ بھٹو کے دور سے چلا آرہا ہے
پی پی پی کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے
لیکن جو لوگ پی پی پی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور سے مارشل لاء بہتر تھا
نیازی کی حکومت کو ختم یونا چاہئے میں قسم کھانے کو تیار ہوں آنے والے وقت پی پی پی کا ہوگا تقریب سے کلثوم مہدی،
جمیل قریشی، علی نور مظہر،ایوب شاہ ،میرباز کیتھران
ملک غلام علی شاہ، شہزاد نوری عرفان غازی سانحہ کا غازی اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے اخر میں سانحہ کارساز کے شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں