300

سکردو: دنیا کی ترقی یافتہ ملکوں میں ترقی تعلیم کی وجہ سے ہے، فورس کمانڈر گلگت بلتستان

سکردو/ایس ایس ناصری بیورو چیف سےفورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ ملکوں میں ترقی تعلیم کی وجہ سے ہے۔جو ممالک اس وقت ترای کی راہ پر گامزن ہے وہ علم کی بدولت ہے۔یونیورسٹیز اور کالجز علم کی روشنی پھیلاتے ہیں بلتستان یونیورسٹی بھی علم کی شمع روشن کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔

سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کی دورسری کانوکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی اور استحکام کیلے پرائمری ریسرچ پر زور دینے کی ضرورت ہے تحقیق سے ہی ترقی کی راہیں کھل جاتی ہیں اور اس سے علم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔بلتستان میں ہر طرف نالج ہی نالج ہے دیوسائی کے میدان سے لیکر بڑی چوٹیاں ان خطے میں موجود ہے ان پر تحقیق سے ہی ایک نئے نالج کا اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلیل عرصے میں بلتستان یونیورسٹی نے وہ اعلیٰ مقام حاصل کی ہے جو دیگر بعض یونیورسٹیوں نے مدتوں بعد حاصل کی ہے بی او یو ملک کے بعض یونیورسٹیوں سے ہزار درجہ ہرلحاظ سے بہتر ہے اور یہ ایک منظم طریقے سے زیور تعلیم پھیلا رہی ہے. یہ یونیورسٹی قلیل عرصے میں جس مقام تک پہنچی ہے وہ دیکر یونیورسٹیوں کیلے مثال ہے۔ اداروں کی ترقی باہمی اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقہ کھرمنگ واچرہ اور خنجراب ٹاپ سے لیکر کراچی تک سب ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہے اور یہی موتی ملک و ملت کو مزید مستحکم کرنے میں یک جان دوقالب کے طور پر مصروف ہیں

۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں صلاحیت ہر لحاظ سے موجود ہے تعلیم کے شعبے میں ہو یا کلائمنگ کے شعبے سے ہر شعبے میں یہاں کے نوجوانوں نے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔دنیا میں آٹھ ہزار کی بلندی والی آٹھ چوٹیاں محمد علی سدپارہ نے سر کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرایا ہے اس سلسلے میں پاک فوج ان کے لیے تعاؤن کر رہی ہے اور جب تک دنیا میں موجود آٹھ ہزار بلند پوری چوٹیاں سر نہ کرے پاک فوج تعاؤن جاری رکھیں گے۔ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی پاک فوج اپنی بساط کے مطابق کام کر رہی ہے اور یہ جاری رہے گا ۔

فورس کمانڈر نے یونیورسٹی آف بلتستان میں پڑھنے والے لائق اور مستحق طلباء کیلے فیس کی مد میں دس لاکھ اور اسپیشل پر سن کیلے ایک لاکھ روپیے روپیے بھی عطیہ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں