309

گلگت: انتظامیہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے مظفرآباد جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے، مولانا سلطان رئیس

گلگت( نمائندہ خصوصی) چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان وکشمیر مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے انتظامیہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے مظفرآباد جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے حالانکہ انتظامیہ سے چند دن پہلے معاملات طے کئے گئے تھے دفعہ 144 کا نفاذ اعلان کے زریعے کیا جاتا ہے لیکن مجھے پہلے لیٹر کیا گیا اور بعد میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا انہوں نے روزنامہ رھبر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک پرامن جماعت ہے اور ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں دھرنا اسی وقت ،اسی جگہ اسی روز ہوگا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر گلگت شاہ رخ چیمہ کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں مولانا سلطان رئیس کو نوٹس کیا گیا ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملکی حالات،حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور موصول ہونے والے(threat alerts) کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ گلگت نے پانچ یا پانچ سے زیادہ اشخاص کے کسی بھی عوامی جگہ پر اجتماع پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کا نفاذ کیا ہے اور نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے

کہ میڈیا کی خبروں کے مطابق مولانا کسی جگہ اجتماع کا ارادہ رکھتے ہیں جوکہ مزکورہ پابندی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال کو پیدا کرسکتا ہے اور بزریعہ نوٹس مولانہ کوخبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں