383

کینسر سے نجات چاہتے ہیں تو ……؟؟؟

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امرود اور اس کے پتوں میں موجود غذائیت ممکنہ طور پر انسان کو ایسے موذی امراض سے بھی بچاتی ہے جس میں ڈاکٹرز بھی مریض کی موت کے پروانے پر دستخط کردیتے ہیں۔

یہ ایسا پھل ہے جس کےپتے بھی ہربل چائےکےلیے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ ان پتوں کےجوہریا نچوڑ کو سپلیمنٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ گزشتہ مضمون میں بتایا تھا کہ امرود کے صرف یہ ہی فوائد نہیں ہیں بلکہ یہ وٹامن سی، فائر،اور پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہےجس کے غذائی اجزاء میں انسانی صحت کےلیے بے حد فائدے مند ہیں۔

امرود کے چار فوائد تواپنے قارئین کو ہم پہلے ہی بتاچکے ہیں مزید تین فوائد سے متعلق آج بتارہے ہیں۔

پانچواں فائدہ : کینسر سے حفاظت

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امرود کے پتوں کا نچوڑ یا جوہر کینسر سے دفاع اور ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ٹیسٹ ٹیوب اور جانوروں پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ یہ نچوڑ یا جوہر کینسر کی خلات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ نشوونما میں کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کی روک تھام اور نشونما روکنے کی وجہ امرود کے پتوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار ہےجو فری ریڈیکلز کو خلیات سے ٹکرانے و نقصان پہنچانے سے روکتی ہے جو اس موذی و خطرناک مرض کی اصل وجہ بنتا ہے جبکہ امرود کے پتوں کا تیل کینسر کی نشوونما روکنے میں اس مرض کی خاص ادوایات سے بھی زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب اور جانوروں پر توتجربات ہوچکے ہیں لیکن ابھی انسانوں پر تجربہ نہیں ہوا جس کےلیےمزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

چھٹا فائدہ : جسمانی مدافعت میں اضافہ

انسانی جسم بہت جلد وٹامن سی کی کمی کے باعث مختلف قسم کے انفیکشنز اور موسمی بیماریوں کا شکار بنتا ہے لیکن اگر وہ امرود کھائے تو یہ پھل جسمانی مدافعتی سسٹم کو مستحکم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو موسمی نزلے کا دورانیہ بھی کم کردیتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس پھل میں وٹامن سی کی مقدار مالٹے سے دوگنی ہوتی ہے اور جرایثم کش ہونے کے باعث امرود معدے میں موجودانفیکشن کا باعث بننے والے بیکٹریا زکو ختم کرتا ہے۔

ساتواں فائدہ: جلد کے مفید

گزشتہ مضمون میں ہم نے اپنے قارئین کو بتایا کہ امرود میں وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ ہی اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو نقصان پہنچنے سے بچاتی ہے اور عمر بڑھنے کے باعث جلد پر پڑنے والے اثرات کی رفتار کم ہوجاتی ہے اور تو اور چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو بھی روکتی ہے۔

جلد کے لیے ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کیل مہاسوں سے بچنا چاہتے ہیں تو امرود کے پتوں کا ایکسٹریکٹ یا جوہر اپنی جلد لگائیں۔

امرود کے چار فوائد تو ہم گزشتہ دو مضامین میں بتاچکے ہیں یہ پھل دل کےلیے بہت مفید ہے اور اس کے پتے بھی دل کے صحت مند ہونے میں اہم کردار اداکرتے ہیں جبکہ دوسرا فائدہ یہ پہنچاتا ہے کہ آپ کے وزن میں کمی کرتا ہے۔

یہ پھل تیسرا فائدہ یہ پہنچاتا ہے کہ  بلڈ شوگر لیول میں ممکنہ کمی کا باعث بنتا ہے اور طویل المیعاد بنیادوں پر بلڈ شوگر اور انسولین کی مزاحمت کو کنٹرول کرتا ہےجبکہ چوتھا فائدہ یہ کہ امرود غذائی فائبر کےحصول کےلیے بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے دوسرا یہ کہ اس پھل کو کھانے سے آنتوں کی فعالیت میں بہتری آتی ہے جبکہ یہ قبض ہونے بھی روکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں