380

امریکی خاتون رکن کانگریس نے ہم جنس پرست ہونے پراستعفیٰ دیدیا

 امریکی رکن کانگریس کیٹی ہل نے اپنی ایک خاتون اسٹاف کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکا میں ابھرتی ہوئی نوجوان ڈیموکریٹ خاتون سیاست دان کیٹی ہل کیلی فورنیا سے رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں تاہم ایک خاتون اسٹاف ملازم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مستعفی ہوگئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ دل گرفتہ حالت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں۔

کیٹی ہل نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ میرے حلقہ انتخاب، میری قوم اور میرے ملک کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے تفصیل سے وجوہات اور خود پر گزرنے والے حالات کا تذکرہ کیا۔

کیٹی ہل پر کانگریس کے لیجیسلیٹو ڈائریکٹر گراہم کیلی کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا بھی انکشاف ہوا تھا اس کے علاوہ کیٹی نے اپنی ایک 20 سالہ کمپیئن اسٹاف ممبر اور اس کے شوہر کے ساتھ بھی جنسی تعلق استوار رکھے تھے۔ خاتون اسٹاف ممبر اور کیٹی کی قابل اعتراض تصاویر منظر عام پر آگئی تھیں۔

کانگریس کے قوانین کے تحت کسی رکن کو غیر ازدواجی اور غیر فطری تعلقات رکھنے کی اجازت نہیں بالخصوص جب دونوں پارٹنر کا تعلق کانگریس سے ہو۔ کیٹی کیخلاف انکوائری کمیٹی نے انہیں کانگریس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب پایا تھا۔

دوسری جانب کیٹی نے استعفی میں خاتون اسٹاف کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا اعتراف کیا اور اپنے شوہر سے علیحدگی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے نفیساتی اور جنسی میلان کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے اس موڑ پر بہک گئی تھی جس کا فائدہ میرے سابق شوہر اور سیاسی دشمنوں نے اُٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں