Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

اپنی زندگی کی ضمانت نہیں تو نواز شریف کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں،وزیراعظم

Daily Rehbar اکتوبر 28, 2019
Imran khan

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتاتو نواز شریف کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں۔

ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، باباگرونانک یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی دی جائے گی، سب سے زیادہ کرپشن اوقاف کی زمینوں پر ہورہی ہے، ہر درگاہ کے پاس اوقاف کی زمین پر یونیورسٹی اور اسپتال بنائی جائے، امیر لوگوں کو ان کی اولاد بھی بھول جاتی ہے لیکن دنیا انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی نہ ہوتو قومیں آگے نہیں بڑھتیں، ترقی یافتہ ممالک میں سب کے لیے ایک قانون ہے لیکن ہمارے ملک میں امیر اور غریب کےلیے الگ الگ نظام ہے، ماضی میں مدرسوں میں تمام مذاہب کے افراد تعلیم حاصل کرتے تھے، مغل دور میں اشرافیہ دہلی کے 2 مدرسوں میں تعلیم حاصل کرتے تھے،ملک میں یکساں تعلیمی نظام حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک میں اشرافیہ اور عام عوام کےلیے الگ تعلیمی نظام ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت کی جانب سے وفاق اورصوبائی حکومت سے پوچھا گیا کہ کیا ہم نوازشریف کی زندگی کی گارنٹی دے سکتے ہیں؟، پنجاب کی حکومت نے نواز شریف کو صحت کی بہترین سہولتیں دی ہیں،ہم صرف کوشش کرسکتے ہیں انسان کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

مولانا فضل الرحمان کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد پہلی تقریر میں پیش گوئی کی تھی کہ کرپٹ ٹولہ ایک ہوجائے گا۔ پہلے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے گئے، مک مکا کرکے ملک کو لوٹا گیا، سب جانتے تھے کہ یہ خزانہ خالی کرکے گئے ہیں، پہلے دن سے سب نے مل کر شور مچایا کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے، ہماری حکومت میں آدھا ٹیکس قرضہ واپس کرنے میں چلا گیا، ہمارے لئے معیشت مستحکم کرنا سب سے مشکل تھا، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، آزادی مارچ والوں کو یہ خوف نہیں کہ حکومت ناکام ہورہی ہے بلکہ یہ خوف ہے کہ حکومت کامیاب ہورہی ہے۔ کہیں کہتے ہیں یہ یہودی لابی کے ہیں ،کہیں منہگائی کی وجہ بتاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پی پی کی حکومتوں کا پہلا سال دیکھ لیں، سب سے کم مہنگائی پی ٹی آئی کے پہلے سال میں ہوئی، ابھی تک تو ان پر ہمارے دور کے کیسز نہیں بنے صرف پرانے کیسز ہی چل رہے ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ کا ذریعہ تھا ، کبھی سنا کہ وزیراعظم کے پاس اقامہ ہے، ہم دبئی، اور سوئٹرز لینڈ کا ریکارڈ مانگتے ہیں تو نہیں ملتا، اقامے کی وجہ سے یہ لوگ وہاں کے شہری سمجھے جاتے ہیں۔ ہمارے حالات کی خرابی ماضی میں دیئے گئے 2 این آر او ہیں، ایک این آر او نوازشریف اور دوسرا آصف زرداری کو ملا، ملک قرضوں کے دلدل میں دھنس گیا، غور سے سن لیں ، چاہے آپ سب مل کر آزادی مارچ کرلیں، بلیک میل نہیں ہوں گا ، جب تک زندہ ہوں، این آر او نہیں دوں گا۔

ٹیکس معاملات پر وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک مقروض ہے اور مہنگائی اس لیے ہے کہ ڈالر چوری ہوکر یہاں سے باہر گئے، تاجروں سے کہتا ہوں کہ کوئی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چلتا، تاجروں نے ٹیکس نیٹ میں آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، ملک اب تیزی سے ترقی کی جانب بڑھے گا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: امریکی خاتون رکن کانگریس نے ہم جنس پرست ہونے پراستعفیٰ دیدیا
Next: قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف الیکشن ، ریفارمرز پینل نے میدان مار لیا

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.