325

عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں یکم نومبر یومِ آزادی گلگت بلتستان کو عوامی سطح پر منانے کا فیصلہ.

گلگت (اسپیشل رپورٹر) عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں یکم نومبر یومِ آزادی گلگت بلتستان کو عوامی سطح پر منانے کا فیصلہ.اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر کو دیگر جماعتوں کی طرح عوامی ایکشن کمیٹی بھی منائے گی اور یکم نومبر کو دوپہر 2بجے گھڑی باغ گلگت میں پروگرام ہوگا۔اجلاس میں مذکور پروگرام کی تیاری اور دیگر انتظامات کیلئے وائس چیئرمین فداحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے.

اجلاس میں اس بات پر بھی شدت سے افسوس کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جس فرد کے خلاف احتجاج کیا اسے حکومتی سطح پر مزید تحفظ اور ترقی دینے کی کوشش کی گئی.

لہذا اس بار عوام کو مکمل طور پر آگاہ کرکے عوام کو روڑوں پر نکالا جائے گا کسی کو اس کا موقع نہیں دیا جائے گا کہ وہ مذہبی یا علاقائی کارڈ استعمال کرکے عوامی مطالبات رخ کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے لوکل اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمین لوکل ہونگے دیگر وفاقی اداروں میں جو بھی پرسنٹیج طے ہوگی دیکھا جائے گا.اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ اور نیٹکو میں لوکل ملازمین کے باہمی اختلافات سے عوامی ایکشن کمیٹی کا کوئی واسطہ نہیں عوامی ایکشن کمیٹی ان اداروں جملہ لوکل ملازمین کیلئے جدوجہد کرے گی ملازمین باہمی اختلافات کو ادارے کے سطح پر حل کریں.

اجلاس میں کہا گیا کہ چند لوگ وفاداریاں نبہانے کیلئے بین الاضلاعی تعصب دینے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جنہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں