339

بلتستان یونیورسٹی میں یوم حسین منانے پر پابندی،

سکردو:  بلتستان یونیورسٹی میں یوم حسین منانے میں یونیورسٹی انتظامیہ رکاوٹ بنے ۔تمام انتظامات مکمل کرنے کے باؤجود یونیورسٹی کو تالہ بندی اور چھٹی افکار حسینی اور اتحاد بین المسلمیں کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو او بی میں اتحاد بین المسلمیں کے فروغ اور افکار حسینی کی پر چار کیلے یونیورسٹی کے طلباء نے یوم حسین منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے رجسٹرار یونیورسٹی وسیم الله جان سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایکیڈمک اگر پر میشن دے تو یوم حسین منانے میں کوئی قباحت نہیں جس پر طلباء نے ڈائریکٹر ایکڈمک ڈاکٹر زاکر حسین سے ملاقات کی اور درخواست دی جس پر انہوں نے واضح الفاظ میں لکھا کہ یوم حسین منانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

جس کے بعد منتظمہ کمیٹی دبارہ رجسٹرار کے پاس گئے اور ڈائریکٹر ایکڈمک کے تاثرات لکھی ہوئی لیٹر پیش کیے جس پر انہوں نے خاموشی اختیار کی تاہم بعد میں یو حسین منانے کے حولے سے طلباء نے انتظامت مکمل کرلی۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے راتوں رات یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلاں کرتے ہوئے یونیورسٹی کو تالہ لگادی ۔اس کے باوجود متعدد طلباء یوم حسین منانے کیلے یونیورسٹی پہنچے تو حالات دیکھ کر احتجاج اور دھرنا دیے اس موقع پر طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں یوم حسین منانے نہ دینا حسینی افکار اور بلتستان کی امن کو سبوتاژ کرنے اور خراب کرنے کی سازش ہے۔

طلباء نے کہا کہ ہم اسطرح کے سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے اور کسی بھی صورت یونیورسٹی میں یوم حسین منائیں گے طلباء نے مزید کہا کہ بدھ کے روز یونیورسٹی کے انچن کیمپس میں یہ پروگرام انعقاد کریں گے جس میں تمام مکاتب الفکر کے علمائے کرام اور اسکالر جن کو مدعو کیے ہیں وہ شرکت کریں گے۔اگر یونیورسٹی انتظامیہ راہ میں رکاوٹ بنے تو زمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ اور رجسٹرار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں