Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

عمران خان کا دورۂ گلگت کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف رہا: سعدیہ دانش

Daily Rehbar نومبر 1, 2019
sadia Danish

گلگت (پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورۂ گلگت کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف رہا۔گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا تذکرہ اور انکے ازالے کے حوالے سے بات کرنے کے بجائے کنٹینر والی تقریر سنا کر چلے گئے۔جس کو اپنے وزیراعظم ہونے کا یقین نہیں وہ گلگت بلتستان کو کیا دے گا۔

کٹھ پتلی وزیراعظم نے یومِ آزادی پر گلگت بلتستان کے عوام کو ایسے مبارکباد دی جیسے کوئی بہت بڑا احسان کیا ہو۔کیا عمران خان کو مولانا فضل الرحمٰن کو للکارنے کے لئے گلگت کے علاوہ کوئی جگہ نہیں ملی۔بلاول بھٹو کو لبرل کرپٹ کہنے والا نیازی انتہا پسند جنونی ہے۔ڈی چوک پر نوجوان نسل کو بدتمیزی کی ٹریننگ دینے والے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو کوئی امید نہیں ہے۔ملک بھر کے کرپٹ لوگوں کے کندھے پر حکومت کھڑی کر کے دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی مثال ہے۔عمران نیازی سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کا افتتاح کر کے کس بات کا احسان جتلا رہا ہے۔

عمران نیازی کا دورۂ گلگت مکمل طور پر ناکام اور مایوس کن رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان سیاسی نوسربازوں اور مداریوں کا ٹولہ ہے جو ذاتی مفادات کے لئے ایک چھتری تلے جمع ہوئے ہیں۔انہیں معلوم ہی نہیں کہ گلگت بلتستان کے اصل مسائل کیا ہیں جو صوبائی قیادت اپنی پارٹی کی میٹنگ عمران نیازی سے نہیں کروا سکی وہ کیسے یہاں کے مسائل اور اور یہاں کے نوجوانوں کی ستر سالہ محرومیوں کے حوالے سے کیا بریفنگ دیتے ۔

عمران نیازی کے دورے سے قبل بلند بانگ دعوے کرنے والوں کی مثال نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے جیسی ہے۔نام نہاد رہنماؤں کو عمران خان کے سامنے سانپ سونگھ گیا تھا۔ جو سیلیکٹڈ وزیراعظم سے دو روپے کا اعلان بھی نہیں کروا سکے۔ عمران نیازی کے دورے سے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئےجہاں صوبائی کابینہ سٹیج پر کرسیوں کے لیے آپس میں دست و گریباں تھی تو کارکنان پنڈال میں ایک دوسرے پہ مکوں کی بارش کر رہے تھے۔ عمران نیازی کی ڈی چوک میں دی گئی تربیت اس کے جلسے میں بھرپور نظر آئی ۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جش آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ہائی سکول تانگیر میں عظیم الشان مرکزی تقریب کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت
Next: پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کلب سکردو میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.