273

جش آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ہائی سکول تانگیر میں عظیم الشان مرکزی تقریب کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

تانگیر(بیورو رپورٹ) یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے عظیم الشان تقریب گورنمنٹ ہائی سکول تانگیر میں منعقد کی گئی، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اقبال جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ریٹائرڈ صوبیدار عنایت اللہ جوکہ سنہء 1971 کے جنگ کے ہیرو مانے جاتے ہیں نے بحیثت صدر محفل شرکت کی، اور تانگیر بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس

موقعے پر مقررین نے گلگت بلتستان کی آزادی پر اہمیت ڈالتے ہوئے آزادی کی اس عظیم نعمت کے بارے اپنی رائے سے اگاہ کیا، اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اقبال جان مے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آزادی کی نعمت پوچھنی ہے تو کشمیر اور فلسطین کے ہمارے مسلمانوں سے پوچھیں،

انہوں نے مذید کہا ہمارے اباو و اجداد کے انتھک محنتوں اور کوشیشوں کے بعد ہزاروں جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ہماری آزادی دلائی ہے اور آج کا دن ہمیں ہمارے اباو و اجداد کی اس عظیم قربانی کا یاد دلاتا ہے، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اقبال جان نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مٹھائی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں