314

گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کی تحریک دنیا کی تاریخ کی منفرد تحریک تھی: کیپٹن(ر) سکندر علی

سکردو(ایس ایس ناصری سے) چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان کیپٹن(ر) سکندر علی نے پریس کلب سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی و آئینی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کی تحریک دنیا کی تاریخ کی منفرد تحریک تھی،گلگت بلتستان کے غیور عوام نے بے سروسامانی کے عالم میں ڈوگرہ فوج کو بھگایا اور ہم اپنے ان عظیم شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگروں کو بھگانے کے بعد ریاست پاکستان نے بلامشروط الحاق کا اعلان کیا تھا جسے آج تک ریاست پاکستان نے نہیں مانا اب ریاست پاکستان اس الحاق کو مان لیں،

ان کا مذید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہ ملنے میں ہماری اپنی بھی کمزوری ہے کیونکہ ہم سب تقسیم ہوکر رہ گئے ہیں اور ہمارے اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق نہیں جس کی وجہ سے ہم ایک نکتے پر متفق نہیں ہوسکے،ہم نے متعدد بار اسمبلی میں قرارداد بھی منظور کرائی لیکن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے الگ الگ نعروں سے ہم توانا آواز میں بات نہ کرسکے

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی جتنی قدر کی جائے کم ہے محرومیوں کے باوجود تاریخ میں آج تک اس خطے سے بغاوت نہیں اٹھی ہم نے ہمیشہ مملکت عزیز پاکستان کے مفادات کا سوچا اور ملک کی مضبوطی کی خاطر چپ رہے جس کا سہرا خاص کر علما کے سر جاتا ہے۔ہمیں اپنے ملک کو مضبوط و مستحکم کرنا ہے کیونکہ ملک مستحکم ہوگ تو ہم بھی مستحکم ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں