352

دھرنے کے حوالے سے متضاد دعوے

پاکستان کے وزیراعظم اور اسی طرح رہبر کمیٹی کے رکن نے دھرنے کے حوالے سے متضاد دعوے کئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و

تفہیم سے حل ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفیٰ کا، استعفیٰ دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں تاہم مناسب وقت پر رہبر کمیٹی اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں