380

جمعیت علمائے اسلام کا حکومت کیخلاف ”پلان بی” شروع، ملک بھر کو بند کرنیکی دھمکی

اسلام آباد: ( آن لائن نیوز) جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطا الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم ملک کے ہر گلی اور کوچے کو بند کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم آج پلان بی کا اعلان کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں چمن شاہراہ اور خیبر پختونخوا میں شاہراہ ریشم کو بند کر دیا گیا ہے۔ کل ہم پشاور اور راولپنڈی کے درمیان جی ٹی روڈ جبکہ چکدرہ، لنک روڈ اور جیکب آباد میں مین شاہراہ بھی بند کر دیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے امن کو انسانیت یاد رکھے گی۔ سب سے پہلے ہم قربانی دیں گے اور پھر کارکن آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں