333

نواز شریف کی طرف سے ضمانتی بانڈ جمع کرانے سے انکار

پاکستان مسلم لیگ نون نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ضمانتی بانڈ جمع کرانے سے انکار کردیا ہے۔

مسلم لیگ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئے ضمانت کے احکام صادر ہوچکے ہیں اور دونوں جگہ مچلکے جمع کرائے جاچکے ہیں ۔ مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد اضافی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ غیر قانونی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خود نواز شریف نے بھی حکومت کی شرط پر علاج کے لئے باہر جانے سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کو اس شرط پر باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ سات ارب روپئے کے سیکورٹی بانڈ جمع کرائیں ۔ مسلم لیگ نون اور اس کے طرفداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ سیاسی ہے۔بعض لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کوئی سیکورٹی بانڈ دیئے بغیر ہی ملک سے باہر گئے تھے اس لئے حکومت کی یہ شرط مسخرے بازی ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نےاس اعتراض کے جواب میں کہا ہے کہ پرویز مشرف اور نواز شریف دونوں کے کیس الگ الگ نوعیت کے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں