290

آصف علی زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

پاکستان کے احتساب بیورو نے ملک کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور دیگران کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمی ریفرنس بھی دائر کردی ہے۔

احتساب بیورو کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا اور اے ون انٹرنیشنل کے نام پر زمین خریدی ۔ریفرنس کے مطابق ملزم مشتاق احمد آصف علی زرداری کا پرائیویٹ سیکریٹری رہا ہے اور دونوں کا مشترکہ اکاونٹ بھی موجود تھا۔ ضمنی ریفرنس کے مطابق مذکورہ اکاونٹ سے بھاری رقوم ملک سے باہر منتقل کی گئیں۔قابل ذکر ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور سمٹ بینک میں موجود انتیس بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم ابتدائی طور پر پینتس ارب روپے بتائی گئی تھی۔جعلی اکاونٹس کیس میں زیر حراست پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت اسلام آباد کے ایک اعلی سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں