Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

نیب نے رہنما مسلم لیگ(ن) احسن اقبال کوگرفتارکرلیا

Daily Rehbar دسمبر 23, 2019
hassan Iqbal

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کونیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو’نارروال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس‘ میں گرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی، احسن اقبال کا طبی معائنہ کرایا جائے گا جس کے بعد انہیں کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ روزنیب حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ پراجیکٹ کی تعمیرات ابھی نامکمل ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اس کیس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں محض اخبارکی ایک خبرپران پرالزام عائد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کا نام اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کررہی ہے اور نیب کے ذریعے مخالفین کی کردار کشی کررہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی، نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن مجھ پرالزام لگایا گیا کہ اس منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، منصوبے کی منظوری اس وقت دی گئی جب میں اپوزیشن کا حصہ تھا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چلاس: ریسکیو 1122 دیامرکے اہلکاروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور عدم مستقلی کے خلاف گلگت کی جانب لانگ مارچ کی دھمکی
Next: سی ٹی ڈی پولیس برانچ غذر کی مخبر کی اطلاع پر گاہکوچ لیویز چیک پوسٹ پر کامیاب کارواٸی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.