486

اسلام آباد(پ ر) ایوان صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI)کے منتخب نائب صدر محمد علی قائد سمیت دیگر عہداران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا اور پیر کے روز FPCCI اسلام آباد میں دفتری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

اسلام آباد چمبر آف کامرس سمیت ملک کے مختلف کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں اور کاروباری شخصیات نے FPCCI کے عہدیداروں کو چارج سنبھالنے کے موقع پر ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیان تقیسم کیا۔
چارج سنبھالنے والے نو منتخب کابینہ ممبران میں محمد علی قائد کے علاوہ FPCCI نایب صدر قصر خان، نایب صدر ندیم شیخ، کورڈنٹر اسلام آباد مرزا عبدالرحمان شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ FPCCI کے نو منتخب کابینہ ملک میں تاجروں اور صنعت کاروں کو درپش مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ ملکی معیشت کو استحکام کرنے کے لئے FPCCI کے پلیٹ فارم سے کردار ادا کریں گی۔
گلگت بلتستان میں معدنیات کے ذخائر، سیاحت، انرجی اور دیگر شعبوں مواقع ہیں اور ان شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چین نے FTA کے حوالےسے 3 سو سے زائد ایشیا پاکستان سے درآمد کرنے لسٹ جار کیا ہے اور اس فیصلے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے کام کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب نائب صدر FPCCI اور بانی صدر نگر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد علی قائد نے کہا کہ ملک کے تاجروں نے ہمارے اوپر جو اعتماد کیا ہے اس پر بھر پور اترنے کی کوشش کرینگے۔

انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اپنے دور میں وہ کام کریں گے جو آنے والا دور میں یاد کیا جائےگا۔
تقریب سے قیصر خان مزا عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پیلٹ فارم سے چھوٹے اور بڑے تمام تاجروں کے مسایل حل کرنے کے لئیے کردار ادا کریں گے۔

انھیں نے تاجروں اور صنعت کاروں کا شکریہ ادا کیا کہ ہمارے اوپر اعتماد کرکے منتخب کیا۔

مشہور کاروباری شخصیت اور سابق نائب صدر FPCCI حاجی قربان علی نے کہا کہ نیا منتخب کابینہ ملک کے تجربہ کار کاروباری تعلیم یافتہ شخصیات پر مشتمل ہے۔

کابینہ اراکین ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں