Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

جنگ نہیں چاہتے لیکن جارح کو منہ توڑ جواب دیں گے، رہبر انقلاب اسلامی

Daily Rehbar جنوری 1, 2020
rehbar

رہبرانقلاب اسلامی نے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی پر امریکی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو نرس ڈے کے موقع پر ملک کے ہزاروں میل اور فیمیل نرسوں کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ، میں اور ایران

کی حکومت اورعوام الحشدالشعبی پرامریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ امریکا سے اس خطے، باالخصوص عراق کے عوام کی نفرت امریکی جرائم پر ان کا فطری ردعمل ہے۔

آپ نے فرمایا کہ الحشد الشعبی کے اڈے پر امریکی حملہ ، داعش کی شکست کا انتقام ہے کیونکہ الحشد الشعبی نے ہی عراق میں داعش کو شکست دے کر اس کو ختم کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عراق کے واقعات میں ایران کو قصور وار ٹھہرانے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بات سراسر غلط ہے کیونکہ عراق کے معاملات کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ نے فرمایا کہ ساری دنیا جان لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ایرانی عوام کے مفادات و مصلحت، عزت و عظمت اور ترقی و پیشرفت کے لیے خطرہ بننے والوں پر کاری ضرب لگائے گا اور اس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عراق اور افغانستان میں امریکہ کے مجرمانہ اقدامات اور خاص طور پر بدنام زمانہ امریکی ایجنسی بلیک واٹر کے ہاتھوں ہزاروں عراقی دانشوروں اور عام شہریوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خطے کے بعض ملکوں کی اجازت کے بغیر امریکی حکام کے دورے اور ان ملکوں میں قائم اپنے فوجی اڈوں میں ان کی غیر اعلانیہ آمد، اس خطے کے ملکوں اور قوموں کے خلاف امریکہ کے تحقیر آمیز رویئے کا ایک اور نمونہ ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے عوام کو بہادر، با بصیرت اور ہر میدان میں ڈٹ جانے والی قوم قرار دیا اور فرمایا کہ کامیابی ملت ایران کے قدم چومے گی اور ملک کا مستقبل آج سے زیادہ روشن اور تابناک ہوگا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ہندوستان میں دوہزار بیس کا آغاز بھی شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں سے ہوا
Next: اگلی پوسٹ

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.